سوات کے تمام ہوٹلز،ریسٹورنٹ اور پکنک سپاٹس اور عوامی اجتماعات کےجگہوں پر پندرہ دنوں کے لئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔


سوات کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر 
سوات نے احکامات جاری کردئے،تمام ہوٹلز،ریسٹورنٹ اور پکنک سپاٹس پر پندرہ دنوں کے لئے پابندی عائد ،بازار صبح 10 بجے سے شام7 بجے تک کھلے رہیں گے۔صوبائی حکومت کی ہدایت کی روشنی میں کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے ضلع بھر میں مندرجہ ذیل احکامات جاری کئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر آفس اور اسسٹنٹ کمشنر ز کے دفتروں کے علاؤہ تمام سرکاری دفاتر میں عوام کے داخلے پر پابندی ہوگی، گھروں کے اندر تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہوگی، اسی طرح ضلع بھر کے تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹ اور ٹورسٹ سپاٹس بھی بند
رہیں گے ۔     

Post a Comment

0 Comments