کورونا وائرس: فرانس، سپین میں لوگوں کے باہر نکلنے پر پابندی، ٹرمپ کا
ٹیسٹ منفی عالمی وبا کیا ہوتی ہے؟ .. عالمی وبا کیا ہوتی ہے؟ عالمی ادارہ صحت نے کووِڈ 19 کو عالمی وبا قرار دے دیا ہے۔ دنیا میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 147000 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 5300 سے زیادہ افراد اس وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ یورپ اور امریکہ میں
جہاں اس کے مریض بڑھ رہے ہیں وہیں چین جہاں سے یہ وبا شروع ہوئی
وہاں اس کے نئے مریضوں کی تعداد میں اب کمی آ رہی ہے۔
کورونا وائرس کو ایک عالمی وبا قرار دیا جا چکا ہے۔ دنیا بھر کے ممالک اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے چین کے کچھ اقدامات سے سبق حاصل کیا جا سکتا ہے۔ چین کے صوبے ہوبائی سے اس وبا کا آغاز ہوا تھا لیکن اب وہاں حالات کچھ حد تک قابو میں لگ رہے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر بروس ایلورڈ کے مطابق ’ہم نے چین سے سیکھا ہے کہ بات رفتار کی ہے۔ آپ نظام تنفس کو خطرہ پہنچانے والے وائرس یا بیکٹیریا کی روک تھام کر سکتے ہیں اگر آپ تیزی سے اقدامات کریں اور جلد کیسز کی نشاندہی کر لیں اور انھیں الگ تھلگ کر دیں۔ ایسے لوگوں کے قریبی ساتھیوں کو ڈھونڈ کر انھیں بھی الگ تھلگ کر دیں۔‘
چین اپنے شہریوں کی زندگیوں پر گہری نظر رکھتا ہے اور اس نے اپنے وسائل تیزی سے استعمال کیے ہیں۔


0 Comments