behavior="scroll" direction="right" fontsize="50%" height="50" width="970" scrollamount="3">

..........رسول ؐ کی اطاعت و پیروی دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے، .......سیاحت کے فروغ کیلئے جامع پلان تشکیل، کرونادوبارہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ماسک پہہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔..... ترقیاتی فنڈ عوام کی امانت ہے انہیں ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ خرچ کیا جائے ،فضل حکیم ..... محکمہ انٹی کرپشن سوات نے 890 کنال زمین واگزار کر کے رقم خزانے میں جمع کردی.

پختونخوا کے دیگر علاقوں کی طرح سوات میں 15 یوم تک تعلیمی ادارے بند رہئنگے۔

سوات کرونا وائرس کے پیش نظر خیبر پختونخوا کے دیگرعلاقوں کی طرح سوات میں بھی 15 دن تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ، صوبائی کابینہ اجلاس میں تمام ہاسٹلوں کو بھی بند کرنے کی ہدایت، تمام فیسٹول معطل کرنے سمیت جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتیں بھی معطل رہیں گی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا سوات میں جلسہ بھی ملتوی کر دیا گیا عوام سے شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کم کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ کرونا وائرس کے پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر صوبہ خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع سوات میں تعلیمی ادارے 15 دن تک بند رہیں گے
انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق تعلیمی  سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں میٹرک اور نہم کے امتحانات بھی تاحکم ثانی ملتوی رہیں گے، نوٹیفکیشن میں لکھا  ہے کہ صوبائی حکومت کی ہدایت کے مطابق ضلع بھر میں سکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور مدارس 15 دن تک بند رہیں گے اس سلسلے میں صوبائی کابینہ اجلاس میں بھی اہم فیصلے کئے گئے اور ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ہاسٹلوں کو بند رکھا جائے اور تمام فیسٹولز اور جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر بھی پابندی عائد ہو گی۔

Post a Comment

0 Comments